پتوکی پولیس جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کوشاں، تیتروں کی لڑائی پر جوا لگانیوالے 12 ملزمان گرفتار،23 عدد تیتر، داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔
پتوکی ،تھانہ سٹی پھول نگر کی محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ کامیاب کاروائی ،تیتروں کی لڑائی پر جوا لگانے والے 12 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پتوکی۔ 03 اگست (اے پی پی):پتوکی پولیس جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کوشاں، تیتروں کی لڑائی پر جوا لگانیوالے 12 ملزمان گرفتار،23 عدد تیتر، داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر محبوب عالم کی محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ کامیاب کاروائی تیتروں کی لڑائی پر قمار بازی کرنیوالے 12 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار 23 عدد تیتر، داؤ پر لگی ہزاروں کی نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد
ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قمار بازی کر رہے تھے کہ پولیس نے وائلڈ لائف کے ہمراہ ریڈ کیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قبضہ پولیس میں لیے گئے 23 عدد تیتر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دئیے گئے۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے جنگلی حیات پرندوں کے تحفظ کیلئے کامیاب کاروائی پولیس کو شاباش دی۔








