ریسکیو1122مردان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 5 سو 99 ایرجنسیز میں خدمات پیش کیں

ریسکیو1122مردان نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 مردان نے مجموعی طور پر 5 سو 99 ایرجنسیز میں خدمات پیش کیں،ان میں 67 ٹریفک ، 31 ڈیلوری کیسز ، 4 سو 84 میڈیکل ، آگ لگنے کے 6 ،ڈوبنے کا ایک اور گرنے کے یا دیگر 26 حادثات شامل ہیں،اس کے علاوہ فائرنگ، گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 15 واقعات رونما ہوئے۔ان …

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):ریسکیو1122مردان نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 مردان نے مجموعی طور پر 5 سو 99 ایرجنسیز میں خدمات پیش کیں،ان میں 67 ٹریفک ، 31 ڈیلوری کیسز ، 4 سو 84 میڈیکل ، آگ لگنے کے 6 ،ڈوبنے کا ایک اور گرنے کے یا دیگر 26 حادثات شامل ہیں،اس کے علاوہ فائرنگ، گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 15 واقعات رونما ہوئے۔ان حادثات میں 26 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 نے 559 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 92 ایمر جنسیز کے دوران 89 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 3 ایمرجنسیزمیں مریضوں کو ضلع سے باہر ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ۔