گورنر خیبرپختونخوا سے سابق برطانوی مشیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق برطانوی مشیر اور لندن سے پارلیمانی امیدوار کبیر صابر نےملاقات کی جس دوران باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور باہمی تعاون کے مختلف امکانات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق برطانوی مشیر اور لندن سے پارلیمانی امیدوار کبیر صابر نےملاقات کی جس دوران باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور باہمی تعاون کے مختلف امکانات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔