چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے پیر کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، اور وکلا کے لیے قائم نئی کینٹین کا افتتاح کیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کی سہولت کے لیے بار کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ترجمان کیمطابق لاہور ہائیکورٹ بار پہنچنے پر بار کے صدر بابر مرتضی، سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال …
جسٹس عالیہ نیلم کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ،نئی کینٹین کا افتتاح کیا
لاہور۔3اگست (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے پیر کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، اور وکلا کے لیے قائم نئی کینٹین کا افتتاح کیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کی سہولت کے لیے بار کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ترجمان کیمطابق لاہور ہائیکورٹ بار پہنچنے پر بار کے صدر بابر مرتضی، سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رئوف بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے اس موقع پر وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے اقدامات سے وکلا کو مزید سہولت میسر آئے گی۔








