وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینئر صحافی شاکر سولنگی سے اظہار تعزیت
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے ۔ شاکر سولنگی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








