بھکر ،جامعہ تھل کی طالبہ عروج فاطمہ کا اعزاز چین، جاپان، روس اور اٹلی سے مکمل اسکالرشپس حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا

جامعہ تھل بھکر کی طالبہ عروج فاطمہ کی شاندار کامیابی ، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جامعہ تھل بھکر کی علمی و تحقیقی روایات میں ایک اور قابلِ فخر باب اُس وقت رقم ہوا جب شعبۂ عمرانیات (Department of Sociology) کی ہونہار طالبہ عروج فاطمہ نے اپنی ڈگری وصول کی۔

بھکر۔ 03 اگست (اے پی پی):جامعہ تھل بھکر کی طالبہ عروج فاطمہ کی شاندار کامیابی ، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جامعہ تھل بھکر کی علمی و تحقیقی روایات میں ایک اور قابلِ فخر باب اُس وقت رقم ہوا جب شعبۂ عمرانیات (Department of Sociology) کی ہونہار طالبہ عروج فاطمہ نے اپنی ڈگری وصول کی۔ باوقار تقریب میں وائس چانسلر جامعہ تھل بھکر نے انہیں ڈگری عطا کرتے ہوئے اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علم، کردار اور صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے کی ترقی، تحقیق اور خدمتِ انسانیت میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

عروج فاطمہ کی یہ کامیابی صرف ڈگری کے حصول تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی علمی صلاحیتوں کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک کی ممتاز جامعات سے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس اور داخلے حاصل کر کے جامعہ تھل بھکر، ضلع بھکر اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ نمایاں بین الاقوامی کامیابیاں:اٹلی• Tuscia University سے باضابطہ داخلہ (Official Admission Letter) روس• Open Doors Russian Scholarship کی فاتح• Government of Russia Scholarship حاصل کی• وزارتی انتخابی عمل کے ذریعے پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 16ویں میرٹ پوزیشن حاصل کی جاپان• International University of Japan (IUJ)- S. Nakayama Memorial Scholarship (100% ٹیوشن فیس)- Mitsubishi UFJ Trust Scholarship (مکمل ماہانہ وظیفہ • Ritsumeikan Asia Pacific University (APU)- 100% Tuition Reduction Scholarship چین• University of Science and Technology Beijing (USTB)- Chancellor Scholarship (Fully Funded)عروج فاطمہ اب چین میں اعلیٰ تعلیم کے لیے روانہ ہو رہی ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گی۔

ان کی یہ غیرمعمولی کامیابی جامعہ تھل بھکر کے معیاری تعلیمی ماحول، اساتذہ کی رہنمائی اور طالبہ کی انتھک محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر انچارج شعبۂ عمرانیات، فیکلٹی ممبران، کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار جامعہ تھل بھکر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے عروج فاطمہ کی اس شاندار کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔\378