نیویارک ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران اس کی شیل آئل کی پیداوار 98 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 7.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ امریکی محکمہ انرجی انفارمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے شیل آئل کے سات ذخائر کی پیداوار میں نومبر کے دوران اضافے کا امکان ہے، بالخصوص ٹیکساس کے پرمیان نامی ذخیرے کی پیداوار 53 ہزار بیرل بڑھ کر 3.55 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔