واشنگٹن۔22اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدارتی امید واروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری ٹی وی مباحثے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر”نیش ول” میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان آخری مباحثے کے لیے اسٹیج سج گیا۔امریکی صدارتی انتخابات میں گہما گہمی تیز ہو گئی، شمالی کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کو براک حسین اوباما پکارتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں وہ تو کہتے تھے کہ ٹرمپ کو نامزد بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن میں صدر بن گیا۔فلا ڈلفیا میں ڈرائیوان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے علاوہ کسی کے لیے کام نہیں کیا، وہ ہر روز جھوٹ بولتے ہیں کیا یہ امریکا کی جمہوریت ہے۔مباحثے کے دوران ایک امیدوار کے جواب دینے کے دو منٹ کے وقت میں دوسرے امیدوار کا مائیکروفون بند رہے گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ مباحثہ آج جمعہ کی صبح سات بجے ہوگا۔