واشنگٹن۔ 27 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔جی۔20 اجلاس میں شرکت کے لئے جاپان جاتے ہوئے اپنے طیارے سے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جی۔20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھائیں …
امریکی صدرکا بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار، ٹرمپ کا ٹویٹ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 27 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔جی۔20 اجلاس میں شرکت کے لئے جاپان جاتے ہوئے اپنے طیارے سے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جی۔20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ کئی سال سے امریکی مصنوعات پر بلند شرح سے محصولات عائد کررکھے ہیں اور اس کے باوجود اس میں حال ہی میں مزید اضافہ کر دیا ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات میں حالیہ اضافہ لازماً واپس لیا جائے۔








