امریکی صدر براک اوباما کا الوداعی خطاب

شکاگو ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب عام لوگ ملکر تبدیلی کے عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے الوداعی اور جذباتی خطاب میں امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔ اس خطاب میں انہوں نے اپنے 8 سالہ دور اقتدار کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لیا اور امریکی شہریوں کو مستقبل …

شکاگو ۔ 11 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب عام لوگ ملکر تبدیلی کے عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے الوداعی اور جذباتی خطاب میں امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔ اس خطاب میں انہوں نے اپنے 8 سالہ دور اقتدار کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لیا اور امریکی شہریوں کو مستقبل کے لئے پر امید رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اپنے ان وعدﺅں کا بھی ذکر کیا جو انہوں نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد پورے کئے اور ان کا بھی ذکر کیا جو وہ اپنے 8 سالہ اور اقتدار میں پورے نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی صلاحیتوں کو صرف جمہوری نظام میں ہی بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے اور اس صورت میں جب سیاست مہذب انداز واطوار کی آئینہ دار ہو اور لوگ ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply