امریکی صدر نسل پرست ہیں، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (اے پی پی) امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قراردے دیا ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا …

واشنگٹن ۔ 13 جنوری (اے پی پی) امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قراردے دیا ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8 سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔