امریکی صدر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارتی سر زمین پرامریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا جواب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کی تعریف کی ہے اور اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارتی سر زمین پرامریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کا جواب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کی تعریف کی ہے اور اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں جو کہ ریاستی دہشت گردی پھیلانے والے بھارت کو جواب ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی صدر بھی اس مسئلے پر بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکی صدر کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکی صدر نے یہ بیان خطے کی تاریخ کے اہم موڑ پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا تھانیدار بننے کا خواہاں ہے لیکن دنیا مودی سرکار کی جارحانہ پالیسوں کو جا ن چکی ہے۔