امریکی صدر ٹرمپ جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات جاری کریں گے

واشنگٹن ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 1963ءمیں ہونے والے صدر جون ایف کینیڈی کے قتل سے متعلقہ دستاویزات جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اِن دستاویزات کو اِسی ہفتے منظرِ عام پر لایا جانا ہے بشرطیکہ صدر کوئی اور فیصلہ نہ کریں۔امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ 1992ءکے ایک قانون کے تحت مذکورہ دستاویزات کو ٹھیک 25 سال کے بعد آئندہ جمعرات …

واشنگٹن ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 1963ءمیں ہونے والے صدر جون ایف کینیڈی کے قتل سے متعلقہ دستاویزات جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اِن دستاویزات کو اِسی ہفتے منظرِ عام پر لایا جانا ہے بشرطیکہ صدر کوئی اور فیصلہ نہ کریں۔امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ 1992ءکے ایک قانون کے تحت مذکورہ دستاویزات کو ٹھیک 25 سال کے بعد آئندہ جمعرات کے روز عام کیا جانا ضروری ہے۔ صرف امریکی صدر ہی اِسے روکنے کے مجاز ہیں۔ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹوئیٹ پیغام میںکہا تھا کہ وہ طویل عرصے سے روکی گئی اور خفیہ رکھی گئی فائلوں کو کھولنے کی اجازت دیں گے۔

Leave a Reply