24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںامریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان،ممکن ہے...

امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان،ممکن ہے ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے گا، صدر ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن۔31جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے ایک دن ایسا آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرتا ہوا نظر آئے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پاگیاہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصا ًتیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی جنوبی ایشیائی ملک پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکہ اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہم آئل کمپنی کا انتخاب کرنے کے پروسس میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘کون جانتا ہے کہ شاید ایک دن ایسا بھی آئے جب پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔ صدرٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ ڈیل کا یہ اعلان بھارت پر 25فیصد ٹیرف اور روسی فوجی سازوسامان اور توانائی کی خریداری پر اضافی جرمانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔بھارت پر یہ ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں