امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

86

واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں جمعرات کو صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایک سوال پر امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے۔ امریکی صدر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کو شاندار شخصیات قرار دیا۔