یروشلم۔ 22 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورہ کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اسرائیل پہنچنے کے بعد خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امریکی اور اسرائیل کے اٹوٹ بندھن کا بھی ذکر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اس قدیم اور اہم سرزمین پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا اعادہ کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک انمول موقع ہے کہ ہم خطے اور یہاں کے لوگوں کے لیے امن اور استحکام بحال کریں۔ دہشت گردی کو شکست دیں ۔