امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پر نکی ہیلی کا دھماکہ خیز متبادل قرار دیدیا

64
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پر نکی ہیلی کا دھماکہ خیز متبادل قرار دیا ہے تاہم اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایوانکا کی اس عہدے پر تعیناتی ان پر اقربا پروری کے الزام کا باعث بن سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے اہم عہدے پر تعینات بھارتی نژاد امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ان کی جگہ تعیناتی کے لئے موزوں شخصیت کی تلاش میں ہے۔