27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے قتل کی آڑ میں...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے قتل کی آڑ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کی مخالفت کردی

- Advertisement -

نیویارک ۔23اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے قتل کی آڑ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کی مخالفت کردی۔ معروف امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل ایک ناکام منصوبے کا نتیجہ تھا۔ ان کے خیال میں سعودی حکام ان کو قتل کرنے کے کسی منصوبے کے تحت استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں نہیں لائے تھے اور امریکا کے پاس اس معاملے پر سزا دینے کے لئے اسلحہ کی فروخت بند کرنے کے علاوہ کئی طریقے موجود ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے صحافی کے قتل کے معاملے پر سعودی ولی عہد اور ترک صدر سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور اس کیس کی تفصیلات ایک دور روز میں سامنے آجائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118772

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں