سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

کولمبو۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تھسارا پریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اینجلو میتھیوز کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا، انہیں ایشیا کپ میں ناقص فام کی بناءپر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔