حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔