صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم عاشور کے 12 مرکزی ماتمی جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے

پشاور میں یومِ عاشورہ کے 12 مرکزی ماتمی جلوس پُرامن اختتام پذیر

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم عاشور کے 12 مرکزی ماتمی جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے ۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم عاشور کے 12بڑے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہو گئے ، عزا داروں کی جانب سے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔

پشاور میں یوم عاشور کا پہلا بڑا ماتمی جلوس امام بارگاہ سید رضوی شاہ سے برآمد ہوا جو کو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ سید مصطفی شاہ پر اختتام پذیر ہوا ۔اسی طرح یوم عاشور کا آخری جلوس امام بارگاہ حیدر شاہ سے برآمد ہوا اور اپنے ہی امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوا ، جلوسوں کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور شہر مکمل طورپر سیل رہا ۔جلوس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے عزا دار بھی شریک تھے ، ماتمی جلوس میں شریک عزا داروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہداء کربلا سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ۔ماتمی جلوسوں میں شریک عزا داروں نے نوحہ اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کی ۔اس موقع پر پشاور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اندرون شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا تھا ۔پولیس سمیت ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے حصہ لیا،شہر بھر میں 12 ہزار ولیس کے جوان اور دیگر ادارے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔پشاور میں سکیورٹی انتظامات کے تحت موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔