ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

استور میں یومِ عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

استور۔ 26 جون (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ،سب سے بڑا ماتمی جلوس امام بارگاہ انجمن امامیہ سے برآمد ہوا،اس کے علاوہ ضلع استور کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس کے دستے امامیہ امام بارگاہ کے جلوس میں شامل ہوتے گئے۔

ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے عیدگاہ پولو گراؤنڈ میں پہنچ گئے ۔جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عاشق حسین نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسین کی شہادت تاریخ میں حق وباطل کا معرکہ ہے، خلفائے راشدین واہل بیت کی تعلیمات ،امن واتحاد کی ضامن اور استمار کے خلاف بیداری کا مظہر ہے