امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں جرائم کے خاتمہ کیلئے ایف بی آئی کے اہلکار بھجوانے کی دھمکی دےدی

107
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 25 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں جرائم کے خاتمہ کیلئے ایف بی آئی کے اہلکار شہر میں بھجوانے کی دھمکی دےدی۔ امریکی شہریوں نے اسے امریکی صدر کی طرف سے ایک امریکی شہر پر حملہ کی دھمکی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شکاگو شہر میں رواں ماہ کے تین ہفتوں کے دوران فائرنگ کے 228 واقعات پیش آئے جس کے نتیجہ میں 42 افراد قتل ہوئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ہونے والے جرائم سے 24 فیصد زیادہ ہیں۔