امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس آمد پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی دروازے سے باہر آ کر استقبال کیا

122

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس آمد پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی دروازے سے باہر آ کر استقبال کیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان جب وائٹ ہاﺅس پہنچے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پرجوش مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔ وزیراعظم عمران خان قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاﺅس پہنچے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی تاریخی ملاقات ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ون آن ون ملاقات سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔ امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات انتہائی خوشگوار انداز سے دیکھ رہا ہوں۔