واشنگٹن ۔ 10 فروری (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کی صورتحال ، یمن میں ہونے والی خانہ جنگی اور شامی بحران بارے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔