ہونو لولو ۔ 24 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہوائی میں سمندری طوفان ”لین“ کے زیر اثر شدید بارشوں سے تباہی کے باعث ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان لین کے نتیجے میں اس وقت تقریباً 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواﺅں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جزائر ہوائی کے متاثرہ علاقوں …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جزائر ہوائی میں سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے تباہی کے باعث ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

مزید خبریں
ہونو لولو ۔ 24 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہوائی میں سمندری طوفان ”لین“ کے زیر اثر شدید بارشوں سے تباہی کے باعث ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان لین کے نتیجے میں اس وقت تقریباً 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواﺅں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جزائر ہوائی کے متاثرہ علاقوں میں اب تک 12 انچ تک بارش ہوچکی ہے اور آئندہ چار سے پانچ دن میں مزید 30 انچ تک بارش ہوسکتی ہے۔ امریکن ریڈکراس کے نائب صدر بریڈ کیزر مین کے مطابق ممکنہ متاثرین کےلئے 35 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔








