واشنگٹن۔ 27مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین وائرس کے خلاف تجربہ اور مہارت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ قابل احترام ہے۔ دوسری جانب چینی صدر نے …
امریکی صدر کا اپنے چینی ہم منصب کو ٹیلی فون، کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں تعاون پرشکریہ ادا کیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 27مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین وائرس کے خلاف تجربہ اور مہارت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ قابل احترام ہے۔ دوسری جانب چینی صدر نے امریکہ سے کورونا وائرس کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء چین میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد تقریبا ً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ امریکہ میں ایسے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔








