امریکی صدر کا بیان غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ہے، ا یران

تہران ۔19مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔العربیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی نے سلامتی کونسل کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک یمن میں ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی یا …

تہران ۔19مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔العربیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی نے سلامتی کونسل کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک یمن میں ہتھیاروں کی پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی یا خطے میں عدم استحکام کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے کے کسی بھی الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عہدے داروں نے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات میں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کئے اور ہمارے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے مزید حملوں کا ذ مہ دار ایران ہو گا اور اسے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔