وفاقی دارالحکومت سمیت 47اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے ، الیکشن کمیشن

ملک میں وفاقی دارالحکومت سمیت 47 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد، لاہور 74 لاکھ 14 ہزار 704 ووٹرز کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):ملک میں وفاقی دارالحکومت سمیت 47اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے جبکہ لاہور میں ملک بھر میں سب سے زیادہ 74 لاکھ 14 ہزار 704 ووٹران رجسٹرڈ ہیں،صوبہ بلوچستان میں کوئی ایک شہر بھی ووٹر زفہرست میں 10 لاکھ تک نہیں پہنچ سکا۔

الیکشن کمیشن سے دستیاب تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 287،کے پی میں 6 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،ان میں ضلع پشاور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 22 لاکھ 51 ہزار 292 ہے،مردان 16 لاکھ 38 ہزار 421،سوات 15 لاکھ 96 ہزار 625،صوابی 11 لاکھ 85 ہزار 246،مہانسرہ 11 لاکھ 78 ہزار 402،چارسدہ 11 لاکھ 33 ہزار 69، پنجاب میں 31 اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ان اضلاع میں لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 74 لاکھ 14 ہزار 704 ہے جو ملک بھر اور صوبے میں بھی سب سے زیادہ ہے،فیصل آباد 55 لاکھ 76 ہزار 780،راولپنڈی 35لاکھ 10 ہزار 284،رحیم یار خان 32 لاکھ 37 ہزار 119،ملتان 32لاکھ 75 ہزار 737،گوجرانوالہ 29 لاکھ 49 ہزار 518،سیالکوٹ 29 لاکھ 54 ہزار 753،سرگودھا 27 لاکھ 79 ہزار 253،بہاولپور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 24 لاکھ 47 ہزار 959،قصور 23 لاکھ 77 ہزار 952،شیخوپورہ 22 لاکھ 36 ہزار 492،گجرات 22 لاکھ 84 ہزار 792،اوکاڑہ 21 لاکھ 87 ہزار 686،وہاڑی 20 لاکھ 47 ہزار 969،بہاولنگر میں کل تعداد 20 لاکھ 28 ہزار 177،خانیوال 20 لاکھ 50 ہزار 705،مظفرگڑھ 18 لاکھ 88 ہزار 783،ساہیوال 18 لاکھ 53 ہزار 517،ناروال 13 لاکھ9 ہزار 472،جھنگ 18 لاکھ 21 ہزار92،ٹوبہ ٹیک سنگھ 16 لاکھ 48 ہزار 49،اٹک 14 لاکھ 8 ہزار 896،پاک پتن 12 لاکھ 75 ہزار 34،راجن پور 12 لاکھ 7 ہزار 57،لیہ 12 لاکھ 15 ہزار 46،منڈی بہائوالدین 12 لاکھ 80 ہزار 531،لودھراں 11 لاکھ 96 ہزار 27،میانوالی 11 لاکھ 30 ہزار 103،بھکر 11 لاکھ 9 ہزار 630،جہلم 10 لاکھ 93 ہزار 337،اسی طرح صوبہ سندھ میں 9 اضلاع میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ان میں کراچی سنٹرل 22 لاکھ64 ہزار 586،کراچی ایسٹ 17 لاکھ 98 ہزار 907،کورنگی کراچی 16 لاکھ 31 ہزار 902،خیرپور 14 لاکھ 49 ہزار 140،کراچی سائوتھ 13 لاکھ 10 ہزار 439،سانگڑھ 12 لاکھ 92 ہزار 36،حیدرآباد 12 لاکھ 83 ہزار 338،کراچی ویسٹ 10 لاکھ 18 ہزار 797،نوشہرو فیروز 10 لاکھ 2 ہزار 813 شامل ہیں