سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل دوبارہ ہوں گے، سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد پیر کو دوبارہ ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد کل ( پیر کو )دوبارہ ہوں گے۔سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے چیئر مین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں نجی کارروائی کادن ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا جس میں وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔







