واشنگٹن۔09 نومبر(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ جاپان سے دوطرفہ تجارتی مذاکرات میں وہ سخت موقف اختیار کریں گے۔ مذاکرات جلد سے جلد جنوری میں شروع ہو سکتے ہیں۔ ایک نیوز کانفرنس میں جاپان سے تجارت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شنزو آبے بہت اچھے دوست اور ان سے قریب ترین افراد میں سے ایک ہیں۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ تجارت کے معاملے میں جاپان کا امریکا سے برتاو¿ منصفانہ نہیں ہے۔