یونیسف نے کھیلوں میں حقوق اطفال کے رہنما اصول مرتب کردیئے

اقوام متحدہ۔09 نومبر(اے پی پی)اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح وبہودکے ادارے یونیسف نے پہلی مرتبہ ایسے رہنما اصول مرتب کئے ہیں، جن کا مقصد کھیلوں میں بچوں کو تشدد اور غیر ضروری طویل تربیتی دورانیے سے بچانا ہے۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسف اور جاپان کی کمیٹی برائے یونیسف نے مل کر یہ اصول بنائے ہیں، جنہیں کھیلوں میں بچوں کے حقوق کے رہنما اصولوں کا نام دیا گیا ہے۔اس میں دس اصول شامل کیے گئے ہیں، جنہیں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں کو مدنظر رکھنا ہو گا۔