امریکی صدر کی برطانیہ ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اوراٹلی کے رہنمائوں سے مشاورت،اسرائیل کی حمایت کا اعادہ

124
امریکی صدر کی برطانیہ ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اوراٹلی کے رہنمائوں سے مشاورت،اسرائیل کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہ بڑی مغربی طاقتوں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، فرانس کے صدر ایمانویل میکروں، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم جیورجیا میلونی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ساتھ گفتگو میں تمام رہنمائوں نے حماس کی کارروائی ک دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا اور عام شہریوں کے تحفظ سمیت بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری پر زور دیا۔

تمام رہنمائوں نے حماس اسرائیل جنگ کے باعث علاقے میں پھنس جانے والے اپنے اپنے ملک کے شہریوں، خاص طور سے ان افراد جو غزہ سے باہر جانا چاہتے ہیں، کے انخلا بار ے مشاورت کی ۔انہوں نے جنگ سے متاثرہ افرادکے لئے خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار دیگر امداد تک پائیدار اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے، مشرق وسطیٰ میں استحکام کو برقرار رکھنے اور سیاسی حل اور پائیدار امن کے لیے کام کرنے کے لیے قریبی سفارتی رابطہ کاری کا بھی عہد کیا۔