واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس سے قبل ایک اور عدالت صدر کی اس پالیسی کو معطل بھی کر چکی ہے۔ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے وفاقی جج رینڈولف موس نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی درخواستیں مسترد کرنا امیگریشن اور شہریت ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔