پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نیٹ بال کے کھیل کونیشنل گیمز میں شامل کرکے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)قومی نیٹ بال ٹیم کے کپتان محمد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نیٹ بال کے کھیل کو نیشنل گیمز میں شامل کرکے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں دوبار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کھیل کو نیشنل گیمز میں شامل نہ کرنا کھلاڑیوں اور پوری قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔