امریکی مارکیٹ میں سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

100

نیویارک ۔ 10 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خراب موسم کے باعث اس کی پیداوار متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل جولائی کیلئے سویابین کے سودے 10.75 سینٹ بڑھ کر 9.75 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں جولائی کیلئے مکئی کے سودے 0.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.66 ڈالر فی بشل رہے۔اسی ماہ کیلئے گندم کے سودے 4 سینٹ گر کر 4.29 ڈالر فی بشل طے پائے۔