روسیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے دوسرے اور دنیا کے نویں کپتان بن گئے، مصباح نے بدھ کو کالی آندھی کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بحیثیت کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا سابق سری لنکن قائد ارجونا رانا ٹونگا کا ریکارڈ بھی برابر کر …
مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے دوسرے اور دنیا کے نویں کپتان بن گئے

مزید خبریں
روسیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) مصباح الحق زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے دوسرے اور دنیا کے نویں کپتان بن گئے، مصباح نے بدھ کو کالی آندھی کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بحیثیت کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا سابق سری لنکن قائد ارجونا رانا ٹونگا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، مصباح اور راناٹونگا نے بحیثیت کپتان 56، 56 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں، مصباح بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے دوسرے اور دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے، مصباح کی زیر قیادت کھیلے گئے 55 ٹیسٹ میچز میں گرین شرٹس 25 میں فتح یاب اور 19 میں ناکام رہی، 11 میچز ڈرا ہوئے، بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کو ایشیائی ممالک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے








