آل پنجاب پاور لفٹنگ میں سپوت نوشہرہ ورکاں حماد بٹ نےمسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا * شعبہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت معززین علاقہ اور دوست احباب کی طرف سے مبارکباد ، نوشہرہ ورکاں کے نوجوان حماد بٹ نے گوجرانولہ میں پنجاب لیول پرمنعقدہ پاور لفٹنگ مقابلہ میں دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقہ کا نام روشن کیا ہے
نوشہرہ ورکاں آل پنجاب پاور لفٹنگ مقابلوں میں حماد بٹ نے دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا
نوشہرہ ورکاں ۔ 15 جون (اے پی پی):آل پنجاب پاور لفٹنگ میں سپوت نوشہرہ ورکاں حماد بٹ نےمسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا * شعبہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت معززین علاقہ اور دوست احباب کی طرف سے مبارکباد ، نوشہرہ ورکاں کے نوجوان حماد بٹ نے گوجرانولہ میں پنجاب لیول پرمنعقدہ پاور لفٹنگ مقابلہ میں دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقہ کا نام روشن کیا ہے
اس سے قبل بھی حماد بٹ کو گوجرانولہ ڈسٹرکٹ سطح پر 4 مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہےاس عظیم کامیابی پر حماد بٹ کو چئیرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں شیخ منیر احمد آزاد صدر پریس کلب وغلہ منڈی راشد چوہدری و مختلف شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے جبکہ اس موقع پر حماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کامیابی میرے علاقہ نوشہرہ ورکاں کی کامیابی ہے اور میری اس کامیابی میں میرے والدین ، اساتذہ اور دوست احباب کی دعائیں شامل ہیں۔۔









