ڈی پی او سیالکوٹ کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

سیالکوٹ۔15جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں، سکیورٹی گارڈز، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور محرم الحرام کے دوران عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ہدایت کی کہ عزاداران کے تحفظ کے لیے تمام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ڈسکہ و پسرور سرکل اور انچارج سکیورٹی برانچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔