گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 43واں اجلاس کل( منگل کو ) طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 16 جون 2026 بروز منگل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، مالی سال27۔2026 کا بجٹ پیش کیا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 43واں اجلاس کل( منگل کو ) طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 16 جون 2026 بروز منگل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کا مرکزی ایجنڈا مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ پیش کرنا ہے۔
بجٹ اجلاس میں صوبے کے آئندہ مالی سال کے آمدن و اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 43ویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا، جس پر بعد ازاں ارکان اسمبلی بحث کریں گے۔






