ایوان کے اندر بغیر اجازت کسی علاقائی زبان میں بات نہیں ہو سکتی، سید غلام مصطفیٰ شاہ
ایوان کے اندر بغیر اجازت کسی علاقائی زبان میں بات نہیں ہو سکتی، سید غلام مصطفیٰ شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ ایوان کے اندر بغیر اجازت کسی علاقائی زبان میں بات نہیں ہو سکتی۔
پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن رکن مبین عارف کی جانب سے پنجابی میں تقریر پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 289 کے مطابق ایوان میں چیئر کی اجازت کے بغیر کسی علاقائی زبان میں بات نہیں ہو سکتی۔ رکن صرف اردو یا انگریزی زبان میں تقریر کرسکتا ہے۔








