بے ہنگم آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ، بھکر سیمینار میں ماہرین کا اظہار تشویش

ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بسلسلہ عوامی آگاہی مہم پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی کی طرف سے ایک سیمینار بعنوان ” آبادی اور ترقی "بمقام شہزاد ہوٹل بھکر منعقد ہوا

بھکر ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بسلسلہ عوامی آگاہی مہم پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی کی طرف سے ایک سیمینار بعنوان ” آبادی اور ترقی "بمقام شہزاد ہوٹل بھکر منعقد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصوصی نوجوان سیاستدان شعیب رشید اکبر خان نوانی تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضیاء عظیم، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران نیازی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ذاہدہ قیوم، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر یاسمین نیازی ، مفتی محمد عثمان غنی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان، ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز، این جی اوز کے نمائندگان،محکمہ صحت و آبادی، تعلیم ،سماجی بہبود علماء، خطیب ، امام مساجد، سول سوسائٹی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی شعیب رشید اکبر خان نوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے رویوں میں تبدیلی کی ترغیب کیلئے علماء، صحافتی تنظیموں، لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ کیمونٹی ایونٹس ، ورکشاپس ، مباحثوں ، سوشل میڈیا ، موبائل ایپس ، آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے اور گراس روٹ لیول پر اثر رسوخ رکھنے والے افراد کو موبلائز کر کے تیزی سے بڑھتی ہوئ بے ہنگم آبادی کو روکا جا سکتا ہے اور ملک کو معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر زاہدہ قیوم، ڈاکٹر یاسمین نیازی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے خواتین اور بچیوں کے حقوق،صنفی مساوات اور انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے