نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ایف سی ڈی او کے لئے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ایف سی ڈی او کے لئے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او ) کے لئے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ ہیمش فالکنر نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہمیش فالکنر نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو بے حد سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پائیدار علاقائی امن اور استحکام کے لئے بات چیت اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔








