ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے ریلی کی صدارت کی ۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اختر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر عملہ سمیت ضلعی افسران نے ریلی میں شرکت کی

شیخوپورہ۔ 15 جون (اے پی پی):ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے ریلی کی صدارت کی ۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اختر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر عملہ سمیت ضلعی افسران نے ریلی میں شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ، ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر اداکریں تاکہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے ۔ اے ڈی سی آر شیخوپورہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سلسلہ میں انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہنے پائے ، کباڑ خانوں، نرسریوں، سروس اسٹیشنز، ٹائر شاپس اور پٹرول پمپس سمیت سرکاری دفاتر اور گھروں کی چھتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجائے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر کو اپنا کر ڈینگی وباء سے عوام الناس کو محفوظ رکھا جاسکے۔ ریلی کے شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ ، حفاظتی اقدامات اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے آگاہی والے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے