ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس، محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام تر اقدامات کی مانیٹرنگ کے احکامات، انہوں نے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی اور پیشگی انتظامات کے لیے ہدایات جاری کیں۔
محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام تر اقدامات کی مانیٹرنگ کے احکامات

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس، محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام تر اقدامات کی مانیٹرنگ کے احکامات، انہوں نے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی اور پیشگی انتظامات کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور محرم الحرام کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے اور بہترین انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے








