وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے دونوں پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ قاسم عبداللہ اور فلائٹ لیفٹیننٹ طحہ عباسی کو ان کی عظیم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید پائلٹس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فلائٹ لیفٹیننٹ قاسم اور فلائٹ لیفٹیننٹ طحہ نے فرض کی راہ میں شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں دونوں شہید پائلٹس کے سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور ان سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔







