حضرو حضرو پولیس کی موٹر تفتیش کی بدولت ملزم کو بیس سال سزا

حضرو پولیس کی مؤثر تفتیش، منشیات فروش کو 10/10 سال قید بامشقت اور 02 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا۔ سال 2025 میں تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش یاسر خان ولد ہاشم خان سکنہ سیدھن تحصیل حضرو ضلع اٹک کو 1500 گرام چرس اور 520 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا

حضرو۔ 15 جون (اے پی پی):حضرو پولیس کی مؤثر تفتیش، منشیات فروش کو 10/10 سال قید بامشقت اور 02 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا۔ سال 2025 میں تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش یاسر خان ولد ہاشم خان سکنہ سیدھن تحصیل حضرو ضلع اٹک کو 1500 گرام چرس اور 520 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد الطاف نے مقدمہ کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج اٹک ندیم احمد سہیل چیمہ نے مقدمہ نمبر 53/2025 کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم یاسر خان کو چرس برآمدگی کے جرم میں 10 سال قید بامشقت جبکہ ہیروئن برآمدگی کے جرم میں مزید 10 سال قید بامشقت اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی