سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہئے، غذائی تحفظ کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، راجہ ناصر عباس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ 27 ۔ 2026 پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہئے، غذائی تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کاشتکاروں کو ریلیف ملنا چاہئے، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کئے جائیں، ٹیکس کا پیسہ سوچ سمجھ کر استعمال کیا جائے، اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، اتفاق رائے سے یہ اصلاحات کی جانی چاہئیں، سیاستدانوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن سب کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔








