ایبٹ آباد،دوران عید بہتر کارکردگی پر ٹریفک افسران و جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے عیدالاضحیٰ کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نےمنعقدہ خصوصی تقریب میں عید کے دنوں میں شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور فرائض کی بہتر انجام دہی کرنے والے افسران و جوانوں میں …

ایبٹ آباد۔ 15 جون (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے عیدالاضحیٰ کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نےمنعقدہ خصوصی تقریب میں عید کے دنوں میں شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور فرائض کی بہتر انجام دہی کرنے والے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کامیابی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا مقصد دیگر جوانوں کو بھی مزید محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے تمام افسران و جوانوں کی عید کے دوران بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ اسی جذبہ اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔