گورنر خیبرپختونخوا کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر کا کہنا ہے کہ مردان میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کےدونوں پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر کا کہنا ہے کہ مردان میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کےدونوں پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہدا نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔گورنر نے شہید ہونے والے پائلٹس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔